صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1617. (62) باب ذكر الدليل على أن التغليظ فى العمل على السعاية المذكور فى خبر عقبة هو فى الساعي، إذا لم يعدل فى عمله وجار وظلم،
اس بات کی دلیل کا بیان کہ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں مذکورہ وعید کا تعلق اس تحصِل دار کے ساتھ ہے جو وصول میں عدل و انصاف کی بجاںے ظلم و زیادتی کرتا ہے
حدیث نمبر: Q2334
وَفَضْلِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ إِذَا عَدَلَ السَّاعِي فِيمَا يَتَوَلَّى مِنْهَا، وَتَشْبِيهِهِ بِالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اور اس تحصِل دار کی فضیلت کا بیان جو اپنے عمل میں عدل کرتا ہے اور اسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے غازی کے ساتھ تشبیہ دینے کا بیان۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر السعاية على الصدقة/حدیث: Q2334]
حدیث نمبر: 2334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْعَامِلُ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ كَالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ"
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عدل انصاف کے ساتھ زکوٰۃ وصول کرنے والا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے غازی کی طرح ہے حتّیٰ کہ وہ اپنے گھر لوٹ آئے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر السعاية على الصدقة/حدیث: 2334]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2334، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1479، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2936، والترمذي فى (جامعه) برقم: 645، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1809، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13298، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16068»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2334 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2334
فوائد:
➊ اس حدیث میں صدق و اخلاص اور طلب ثواب کی نیت سے زکوٰۃ کا مال جمع کرنے والے کی فضیلت کا بیان ہے کہ اسے کفار کے خلاف برسرپیکار مجاہدین کی مثل اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فضل عظیم کا مالک ہے۔
➊ اس حدیث میں صدق و اخلاص اور طلب ثواب کی نیت سے زکوٰۃ کا مال جمع کرنے والے کی فضیلت کا بیان ہے کہ اسے کفار کے خلاف برسرپیکار مجاہدین کی مثل اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فضل عظیم کا مالک ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2334]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2334 in Urdu
محمود بن لبيد الأشهلي ← رافع بن خديج الأنصاري