صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1717. (162) باب ذكر مبلغ الثمار الذى يستحب وضع قنو منه للمساكين فى المسجد، إذا بلغ جذاذ الرجل من الثمار ذلك المبلغ
کھجوروں کی اس مقدار کا بیان کہ جب اتنی مقدار میں کسی شخص کی کھجوریں ہوجائیں تو ان میں سے ایک خوشہ مساکین کے لئے مسجد میں رکھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2469
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا الْوَسْقَ، وَالْوَسْقَيْنِ، وَالثَّلاثَةَ، وَالأَرْبَعَةَ، وَقَالَ: فِي جَادِّ كُلِّ عَشَرَةِ أَوْسُقٍ، فَيُوضَعُ لِلْمَسَاكِينِ فِي الْمَسْجِدِ قِنْوٌ" ، فَسَمِعْتُ الدَّارِمِيَّ يَقُولُ: قَنْعٌ وَقِنْوٌ وَاحِدٌ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا والوں کو رخصت دی تھی کہ وہ پھل کا اندازہ کرکے ایک وسق، دو وسق، تین اور چار وسق کے بدلے اپنا پھل بیچ دیں۔ اور فرمایا: ”ہر دس وسق کھجوریں توڑنے پر ایک خوشہ مساکین کے لئے مسجد میں رکھا جائیگا۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے دارمی سے سنا ہے، قنع اور قِنو کا معنی ایک ہی ہے ”خوشہ“۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2469]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2469، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5008، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1528، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15097، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1781، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 5604»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2469 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2469
فوائد:
دس اوسق کھجور کاٹنے والے صاحب پر لازم ہے کہ وہ ایک خوشہ مسجد میں مساکین کے لیے لگائے۔
تاکہ عام مساکین و فقراء اس مال زکاۃ سے مستفید ہو سکیں اور انھیں باآسانی خوراک کی سہولت میسر ہو سکے۔
دس اوسق کھجور کاٹنے والے صاحب پر لازم ہے کہ وہ ایک خوشہ مسجد میں مساکین کے لیے لگائے۔
تاکہ عام مساکین و فقراء اس مال زکاۃ سے مستفید ہو سکیں اور انھیں باآسانی خوراک کی سہولت میسر ہو سکے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2469]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2469 in Urdu
واسع بن حبان الأنصاري ← جابر بن عبد الله الأنصاري