صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1719. (164) باب الأمر بإعطاء السائل وإن قلت العطية وصغرت قيمتها،
سائل کو عطیہ دینے کا حُکم کا بیان اگرچہ عطیہ کم ہو اور اس کی قیمت بھی تھوڑی ہو۔
حدیث نمبر: 2473
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدٍ أَخِي ابْنِ حَارِثَةَ، أَنَّ جَدَّتَهُ حَدَّثَتْهُ وَهِيَ أُمُّ بُجَيْدٍ ، وَكَانَتْ زَعَمَ مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَاللَّهِ إِنَّ الْمِسْكِينَ لَيَقُومُ عَلَى بَابِي، فَمَا أَجِدُ شَيْئًا أُعْطِيهِ إِيَّاهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَإِنْ لَمْ تَجِدِي شَيْئًا تُعْطِيهِ إِيَّاهُ إِلا ظِلْفًا مُحْرَقًا، فَادْفَعِيهِ إِلَيْهِ فِي يَدِهِ"
جناب ابن حارثہ کے بھائی عبدالرحمٰن بن بجید سے روایت ہے کہ انہیں ان کی دادی نے بیان کیا۔ وہ ام بجید ہیں اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے والوں میں سے تھیں۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ کی قسم، مسکین میرے دروازے پر کھڑا ہوتا ہے اور میرے پاس اسے دینے کے لئے کوئی چیز نہیں ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حُکم دیا: ”ا گر تمہیں اسے دینے لئے جلی ہوئی کھری کے سوا کچھ نہ ملے تو وہی اس کے ہاتھ میں تھما دو“۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2473]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3415، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2472، 2473، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3373، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1529، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2564، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1667، والترمذي فى (جامعه) برقم: 665، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7844، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16916»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2473 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2473
فوائد:
➊ اس حدیث میں سائل کو کچھ نہ کچھ دینے کی تاکید ہے اور حقیقی سائل کو حتی الوسع خالی ہاتھ نہ لوٹانا چاہیے۔
➊ اس حدیث میں سائل کو کچھ نہ کچھ دینے کی تاکید ہے اور حقیقی سائل کو حتی الوسع خالی ہاتھ نہ لوٹانا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2473]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2473 in Urdu
عبد الرحمن بن بجيد الأنصاري ← حواء الأنصارية