صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1730. (175) باب ذكر الدليل على أن قوله: تصدق بها على الفقراء والقربى، إنما أراد: تصدق بأصلها حبسا،
اس بات کی دلیل کا بیان کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ قول ”تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو فقراء اور قریبی رشتہ دارروں پر صدقہ کر دیا۔“
حدیث نمبر: Q2486
وَجَعْلَ ثَمَرِهَا مُسْبَلَةً عَلَى مَنْ وَصَفَهُمْ مِنَ الْفُقَرَاءِ وَالْقُرْبَى، وَمَنْ ذُكِرَ مَعَهُمْ، مَعَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْحَبْسَ إِذَ لَمْ يُخْرِجْهُ الْمُحْبِسُ مِنْ يَدِهِ كَانَ صَحِيحًا جَائِزًا، إِذْ لَوْ كَانَ الْحَبْسُ لَا يَصِحُّ إِلَّا بِأَنْ يُخْرِجَهُ الْمُحْبِسُ مِنْ يَدِهِ لَكَانَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ عُمَرَ لَمَّا أَمَرَ بِهَذِهِ الصَّدَقَةِ أَنْ يُخْرِجَهَا مِنْ يَدِهِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ- فِي خَبَرِ يَزِيدِ بْنِ زُرَيْعٍ- أَنْ يُمْسِكَ أَصْلَهَا، فَقَالَ: " إِنْ شِئْتَ أَمْسِكْ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْ بِهَا وَلَوْ كَانَ الْحَبْسُ لَا يَتِمُّ إِلَّا بِأَنْ يُخْرِجَهُ الْمُحْبِسُ مِنْ يَدِهِ لَمَا أَمَرَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَارُوقَ بِإِمْسَاكِ أَصْلِهَا.
حدیث نمبر: 2486
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْكِنَانِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ أَسْتَأْمَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَقَتِهِ، فَقَالَ: " احْبِسْ أَصْلَهَا، وَسَبِّلْ ثَمَرَتَهَا" ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَحَبَسَهَا عُمَرُ عَلَى السَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ، وَابْنِ السَّبِيلِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَفِي الرِّقَابِ وَالْمَسَاكِينِ، وَجَعَلَ مِنْهَا يَأْكُلُ وَيُؤَكِّلُ غَيْرَ مُمَاثِلٍ مَالا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے صدقے کے بارے میں مشورہ کیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کا اصل (اپنی ملکیت میں رکھ کر) وقف کردو اس کا پھل صدقہ کردو۔“ تو حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس زمین کو مانگنے والے محتاج، محروم، مسافر، مجاہدین، گردنیں آزاد کرانے اور مساکین کے لئے وقف کردیا۔ اور (نگران کی حیثیت سے) اس میں سے کھاتے رہے اور دوست و احباب کو کھلاتے رہے مگر اسے اپنی ذاتی ملکیت نہیں بنایا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الصدقات والمحبسات/حدیث: 2486]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2313، 2737، 2764، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1633، وابن الجارود فى "المنتقى"، 405، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2483، 2484، 2485، 2486، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4899، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3599، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2878، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1375، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2396، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12004، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4402، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4698»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2486 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2486
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ اصل مال وقف کرنا جائز ہے۔ شافعیہ اور جمہور علماء اس موقف کے قائل ہیں۔ اجماع المسلمین بھی اس پر دلالت کرتا ہے کہ مساجد اور پانی کے مقامات وقف کرنا درست ہے۔
➋ وقف شدہ چیز کو بیچنا، اور وراثت بنانا جائز نہیں۔ اور وقف شدہ چیز کے متعلق وقف کنندہ کی شرائط تسلیم کی جائیں گی۔
➌ وقف کنندہ کا وقف شدہ مال میں شرائط لگانا صحیح ہے۔
➍ ان احادیث میں مال وقف کرنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ وقف شدہ مال صدقہ جاریہ ہے۔
➎ ان احادیث میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے۔
➏ اہل علم و فضل سے مختلف امور اور نیکی کے کاموں کے متعلق مشاورت جائز ہے۔ [شرح النووي: 11/87]
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ اصل مال وقف کرنا جائز ہے۔ شافعیہ اور جمہور علماء اس موقف کے قائل ہیں۔ اجماع المسلمین بھی اس پر دلالت کرتا ہے کہ مساجد اور پانی کے مقامات وقف کرنا درست ہے۔
➋ وقف شدہ چیز کو بیچنا، اور وراثت بنانا جائز نہیں۔ اور وقف شدہ چیز کے متعلق وقف کنندہ کی شرائط تسلیم کی جائیں گی۔
➌ وقف کنندہ کا وقف شدہ مال میں شرائط لگانا صحیح ہے۔
➍ ان احادیث میں مال وقف کرنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ وقف شدہ مال صدقہ جاریہ ہے۔
➎ ان احادیث میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے۔
➏ اہل علم و فضل سے مختلف امور اور نیکی کے کاموں کے متعلق مشاورت جائز ہے۔ [شرح النووي: 11/87]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2486]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2486 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي