صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1745. (4) باب ذكر الدليل على أن رفع البيت يكون بعد خروج يأجوج ومأجوج بعد مدة، لا قبل خروجهما؛
اس بات کی دلیل کا بیان کہ بیت اللہ کا اُٹھایا جانا یاجوج ماجوج کے نکلنے کے ایک عرصے بعد ہوگا۔
حدیث نمبر: Q2507
إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْلَمَ أَنَّهُ يُعْتَمَرُ وَيُحَجُّ الْبَيْتُ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ
ان کے نکلنے سے پہلے نہ ہوگا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی بیت اللہ کا حج اور عمرہ کیا جائے گا [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: Q2507]
حدیث نمبر: 2507
حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَةَ ، وَأَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ قَتَادَةَ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ وَهُوَ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لَيُحَجَّنَّ هَذَا الْبَيْتُ، وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ، وَمَأْجُوجَ" ، وَقَالَ أَبُو قُدَامَةَ: بَعْدَ يَأْجُوجَ، وَمَأْجُوجَ، وَقَالَ أَبُو مُوسَى: لَيُحَجَّنَّ الْبَيْتُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی اس بیت اللہ کا حج وعمرہ ضرور کیا جائیگا۔“ ابوقدامہ کی روایت میں ہے کہ یاجوج ماجوج کے بعد حج وعمرہ ہوتا رہیگا۔ اور جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ اس گھر کا حج ضرور کیا جائیگا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2507]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1593، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6832، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8493، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11387»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2507 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2507
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ یاجوج و ماجوج کے خروج کے بعد دوبارہ کعبہ کی تعمیر ہوگی۔
➋ اہل اسلام پھر سے اس گھر کو آباد کریں گے اور پھر سے حج و عمرہ کا انعقاد ہوگا۔
➌ جب تک اہل اسلام اور اسلام باقی رہے گا، تب تک فریضہ حج کی ادائیگی ہوتی رہے گی۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ یاجوج و ماجوج کے خروج کے بعد دوبارہ کعبہ کی تعمیر ہوگی۔
➋ اہل اسلام پھر سے اس گھر کو آباد کریں گے اور پھر سے حج و عمرہ کا انعقاد ہوگا۔
➌ جب تک اہل اسلام اور اسلام باقی رہے گا، تب تک فریضہ حج کی ادائیگی ہوتی رہے گی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2507]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2507 in Urdu
عبد الله بن أبي عتبة الأنصاري ← أبو سعيد الخدري