صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1765. (24) باب دعاء المرء لأخيه المسلم عند إرادته السفر
مسلمان بھائی کو دعا دے کر سفر پر روانہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2532
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ حَاتِمٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي، قَالَ:" زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى"، قَالَ: زِدْنِي، قَالَ:" وَغَفَرَ ذَنْبَكَ"، قَالَ: زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ:" وَيَسَّرَ لَكَ حَيْثُ مَا كُنْتَ"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، میں سفر پر جارہا ہوں تو آپ مجھے زاد سفر عنایت فرمائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی» ”اللہ تعالیٰ تمہیں تقوے کا زاد سفر عطا فرمائے۔“ اُس نے عرض کیا کہ مجھے مزید عطا کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَغَفَرَ ذَنْبَکَ» ”اللہ تمہارے گناہ معاف فرمائے۔“ اُس نے پھر عرض کی کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں مجھے اور بھی عطا کریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَیَسَّرَلَکَ الْخَیْرَ حَیْثُ مَا کُنْتَ» ”تم جہاں بھی ہو اللہ تعالیٰ تمہارے ئے آسانی مہیا فرمائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2532]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2532، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2491، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3444، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2713، والبزار فى (مسنده) برقم: 6933»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2532 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري