🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1801. (60) باب إشعار البدن فى شق السنام الأيمن، وسلت الدم عنها،
قربانی کے اونٹ کی کوہان پر دائیں جانب زخم لگانا اور اس سے نکلنے والے خون کو صاف کرنا سنّت ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2576
ثنا حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ الْهَدْيَ فِي شِقِّ السَّنَامِ الأَيْمَنِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے اونٹ کو اس کوہان کی دائیں جانب اشعار کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2576]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1243، وابن الجارود فى "المنتقى"، 467، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2575، 2576، 2609، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4000، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1644، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2772، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 906، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1953، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3097، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1880»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطابثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥هشام بن أبي عبد الله الدستوائي، أبو بكر
Newهشام بن أبي عبد الله الدستوائي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة ثبت وقد رمي بالقدر
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان
Newوكيع بن الجراح الرؤاسي ← هشام بن أبي عبد الله الدستوائي
ثقة حافظ إمام
👤←👥سلم بن جنادة السوائي، أبو السائب
Newسلم بن جنادة السوائي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي
ثقة
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2576 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2576
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ ہدی (حج کی قربانی) کو بیت الحرام کی طرف بھیجنا مستحب عمل ہے اور جو شخص خود بیت الحرام کی طرف نہ جا سکے اس کے لیے بھی ہدی بھیجنا درست ہے۔
➋ ہدی کو قلادہ پہنانا اور اس کا اشعار (ہدی کی کوہان کے دائیں جانب سے خنجر سے خون بہانا) مستحب فعل ہے۔
➌ ہدی کو قلادہ پہنانا مستحب عمل ہے اور جو شخص بیت اللہ کی طرف ہدی روانہ کرے اس عمل سے وہ محرم نہیں ہوتا اور جو چیزیں محرم پر حرام ہیں اس شخص پر وہ حرام نہیں ہوتیں، تمام علماء اسی موقف کے قائل ہیں۔ [شرح النووي: 9/70]
➍ ہدی کی کوہان کے دائیں حصے پر اشعار کرنا مسنون ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2576]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2576 in Urdu