صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1816. (75) باب النهي عن الإحرام بالحج فى غير أشهر الحج،
حج کے مہینوں کے سوا کسی مہینے میں حج کا احرام باندھنا منع ہے
حدیث نمبر: Q2596
إِذِ اللَّهُ- جَلَّ وَعَلَا جَعَلَ الْحَجَّ أَشْهُرًا مَعْلُومَاتٍ، فَغَيْرُ جَائِزٍ الدُّخُولُ فِي الْحَجِّ قَبْلَ وَقْتِهِ، كَمَا لَا يَجُوزُ الدُّخُولُ فِي الصَّلَوَاتِ قَبْلَ أَوْقَاتِهَا
حدیث نمبر: 2596
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لا يُحْرِمُ بِالْحَجِّ إِلا فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ، فَإِنَّ مِنْ سُنَّةِ الْحَجِّ أَنْ تُحْرِمَ بِالْحَجِّ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ" ، وَثَنًا أَبُو كُرَيْبٍ، أَيْضًا قَالَ: ثنا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، نَحْوَهُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حج کا احرام صرف حج کے مہینوں میں ہی باندھا جائیگا۔ کیونکہ حج کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ حج کا احرام صرف حج کے مہینوں میں ہی باندھا جائے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2596]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح موقوف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2596، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1648، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8810، 8811، 8812، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2486، 2487، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1160، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 14837»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس عبد الله بن العباس القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي | صحابي |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2596 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2596
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ حج کے مہینوں کے سوا حج کے لیے احرام باندھنا جائز نہیں۔ بلکہ حج کے احرام کا وقت حج کے مہینے ہیں۔
➋ علماء کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ حج کے مہینے شوال اور ذوالقعدہ ہیں، اور ذوالحجہ میں اختلاف ہے۔ یا اس کے ابتدائی دس دن، چنانچہ ابن عمر، ابن عباس، ابن مسعود رضی اللہ عنہم، احناف، شافعی اور احمد رحمہ اللہ علیہم کا موقف ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہی حج کے مہینوں میں شامل ہیں۔
◈ شوکانی نے اسی رائے کو ترجیح دی ہے۔ [فقه السنة: 1/574]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2596]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2596 in Urdu
عبد الله بن العباس القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي