🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1855. (114) باب الزجر عن تزويج المحرم وخطبته وإنكاحه
محرم شخص کا شادی کرانا منگنی کا پیغام دینا یا نکاح کرنا منع ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2649
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهٍ وَهُوَ ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكَحْ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: محرم شخص نہ خود نکاح کرے اور نہ (اپنی بیٹی، بہن وغیرہ کا نکاح کرائے)۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کردیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2649]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1268، وابن الجارود فى "المنتقى"، 489، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمروصحابي
👤←👥أبان بن عثمان الأموي، أبو سعيد، أبو عبد الله
Newأبان بن عثمان الأموي ← عثمان بن عفان
ثقة
👤←👥نبيه بن وهب القرشي
Newنبيه بن وهب القرشي ← أبان بن عثمان الأموي
ثقة
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← نبيه بن وهب القرشي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← نافع مولى ابن عمر
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2649 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2649
فوائد:
➊ صحابہ و تابعین، مابعد مالک، شافعی، أحمد اور جمہور علماء کا مذہب ہے کہ محرم کا حالت احرام میں نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔
➋ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حالت احرام میں نکاح کرنے اور نکاح کرانے کے متعلق نہی تحریمی ہے۔ چنانچہ اگر کوئی شخص حالت احرام میں عقد کرے تو وہ نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ خواہ خاوند یا بیوی محرم ہو یا وکیلِ ولی محرم ہو، ان تمام صورتوں میں نکاح باطل ہوگا۔ حتی کہ اگر زوجین اور ولی غیر محرم ہیں اور وکیلِ ولی محرم ہے تب بھی نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ [شرح النووي: 195/9]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2649]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2649 in Urdu