🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1873. ‏(‏132‏)‏ باب ذكر اللفظة المفسرة للفظة المجملة التى ذكرتها فى الطيب
خوشبو کے بارے میں گزشتہ مجمل روایت کی مفسر روایت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2671
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَمَرَ الْمُحْرِمَ فِي الْجُبَّةِ بَعْدَ النَّضْخِ بِالطِّيبِ يَغْسِلُ ذَلِكَ الطِّيبَ إِذَا كَانَ مَا تَطَّيَبُ بِهِ مِنْ طِيبِ النِّسَاءِ خَلُوقًا، لَا ذَاكَ الطِّيبِ الَّتِي هِيَ مِنْ طِيبِ الرِّجَالِ الَّتِي قَدْ تَطَيَّبَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْإِحْرَامِ
تخریج الحدیث:

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2671
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَتَنَزَّلُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا كُنَّا بِالْجِعْرَانَةِ أَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ مُتَضَمِّخٌ بِخَلُوقٍ، فَقَالَ: إِنِّي أَهْلَلْتُ بِالْعُمْرَةِ، وَعَلَيَّ هَذَا فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَيْفَ كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجَّتِكَ؟ قَالَ: أَنْزِعُ هَذِهِ الثِّيَابَ وَأَغْسِلُهُ، قَالَ:" فَاصْنَعْ فِي عُمْرَتِكَ كَمَا تَصْنَعُ فِي حَجَّتِكَ"، قَالَ: وَأُنْزِلَ عَلَيْهِ فَسُجِّيَ بِثَوْبٍ، فَدَعَانِي عُمَرُ: فَكَشَفَ لِي عَنِ الثَّوْبِ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغِطُّ مُحْمَرًّا وَجْهُهُ ، هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، وَقَالَ الْمَخْزُومِيُّ: قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ، وَقَدْ قُلْتُ لِعُمَرَ: وَدِدْتُ أَنِّي أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: وَأَغْسِلُ عَنِّي هَذَا الْخَلُوقَ
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری تمنّا تھی کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھوں جب کہ آپ پر وحی نازل ہورہی ہو۔ چنانچہ ایک مرتبہ جب ہم جعرانہ کے مقام پر تھے تو ایک شخص کُرتا پہنے ہوئے آپ کے پاس حاضر ہوا۔ اُس کا کُرتا زعفرانی خوشبو سے لتھڑا ہوا تھا۔ اُس نے عرض کیا کہ میں نے عمرے کا تلبیہ پکارا ہے اور میں نے یہ کُرتا پہن رکھا ہے لہٰذا میں کیا کروں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اپنے حج میں کیسے کرتے ہو؟ اُس نے کہا کہ میں یہ کپڑے اُتار کر خوشبو دھو لیتا ہوں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے عمرے میں بھی اسی طرح کرو جس طرح اپنے حج میں کرتے ہو۔ اسی دوران آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوگئی تو آپ کو چادر سے ڈھانپ دیا گیا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا تو مجھے کپڑا ہٹا کر آپ کا دیدار کرایا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا، آپ لمبے لمبے سانس لے رہے تھے اور آپ کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا تھا۔ یہ روایت جناب عبد الجبار کی ہے۔ جناب مخزوی رحمه الله کی روایت میں ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جعرانہ مقام پر تھے اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس خواہش کا اظہار کیا ہوا تھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کووحی کے نزول کے وقت دیکھنا چاہتا ہوں۔
اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں۔ اُس شخص نے کہا کہ میں اپنے جسم اور کپڑوں سے یہ خوشبو دھوڈالتا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2671]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يعلى بن منية التميمي، أبو خالد، أبو صفوان، أبو خلفصحابي
👤←👥صفوان بن يعلى التميمي
Newصفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي
ثقة
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد
Newعطاء بن أبي رباح القرشي ← صفوان بن يعلى التميمي
ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد
Newعمرو بن دينار الجمحي ← عطاء بن أبي رباح القرشي
ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن دينار الجمحي
ثقة حافظ حجة
👤←👥سعيد بن عبد الرحمن القرشي، أبو عبيد الله
Newسعيد بن عبد الرحمن القرشي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
👤←👥عبد الجبار بن العلاء العطار، أبو بكر
Newعبد الجبار بن العلاء العطار ← سعيد بن عبد الرحمن القرشي
صدوق حسن الحديث
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2671 in Urdu