🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1898. ‏(‏157‏)‏ باب الأمر بالتزين عند إرادة الطواف بالبيت بلبس الثياب،
بیت اللہ کا طواف کرتے وقت کپڑے پہن کر زیب و زینت اختیار کرنے کے حُکم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2702
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يَوْمَ النَّحْرِ يَوْمَ الْحَجِّ الأَكْبَرِ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَهُ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فِي رَهْطٍ، يُؤَذِّنُونَ النَّاسَ يَوْمَ النَّحْرِ أَلا لا يَحُجُّ بَعْدَ الْيَوْمِ مُشْرِكٌ، وَلا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ" ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ، وَكَانَ حُمَيْدٌ، يَقُولُ:" يَوْمَ النَّحْرِ يَوْمَ الْحَجِّ الأَكْبَرِ"، مِنْ أَجْلِ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
امام ابن شہاب رحمه الله سے روایت ہے کہ امام سعيد بن مسیّب رحمه الله فرمایا کرتے تھے کہ يوم النحر (دس ذوالحجہ قربانی) کا دن حج اکبر کا دن ہے۔ جناب ابن شهاب حمید بن عبدالرحمٰن کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حجة الوداع سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حج کا امیر بنایا تو اُنہوں نے مجھے ایک جماعت کے ساتھ بھیجا کہ یوم النحر کو یہ اعلان کردیں کہ خبر دار، آج کے بعد کوئی مشرک حج نہیں کریگا، اور نہ کوئی ننگا ہوکر بیت اللہ کا طواف کریگا۔ ابن شہاب رحمه الله فرماتے ہیں کہ امام حمید فرماتے تھے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی بنا پر یوم النحر بی حج اکبر کا دن ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2702]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 369، 1622، 3177، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1347، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2702، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3820، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3294، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2957، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1946، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2548، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9400، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8092»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو بكر الصديق، أبو بكرصحابي
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← أبو بكر الصديق
صحابي
👤←👥حميد بن عبد الرحمن الزهري، أبو عثمان، أبو إبراهيم، أبو عبد الرحمن
Newحميد بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← حميد بن عبد الرحمن الزهري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2702 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2702
فوائد:
➊ حرم کعبہ میں مشرکین کا داخلہ ممنوع ہے اور یہ حدیث اس حکمِ ربانی ﴿إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا﴾ مشرکین پلید ہیں اور اس سال کے بعد وہ مسجد حرام میں داخل نہ ہوں [سورة التوبة: 28] کی بھی مصداق ہے۔
اور مسجد حرام سے مراد یہاں تمام حرم ہے۔
لہٰذا مشرکین کو کسی بھی صورت میں حرم میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور اگر وہ کسی وفد یا کسی اہم کام کے لیے بھی آئیں تو انہیں حرم میں داخل ہونے سے روکا جائے۔
اور اگر وہ خفیہ طور پر حرم میں داخل ہو جائیں اور بیماری سے فوت ہو جائیں تو ان کی قبر اکھیڑ کر انہیں حرم سے نکال دیا جائے۔
[شرح النووي: 116/9]
➋ حرم مکہ میں دخول کے لیے لباس پہننا شرط ہے اور طواف کے لیے بھی لباس پہننا شرط ہے۔
➌ ننگے بدن شخص کا حرم میں داخلہ ممنوع ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2702]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2702 in Urdu