🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1903. ‏(‏162‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ السُّنَّةَ قَدْ كَانَ يَسُنُّهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعِلَّةٍ حَادِثَةٍ فَتَزُولُ الْعِلَّةُ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی عمل کسی خالص علت کے پیش آںے پر سرانجام دیتے ہیں،
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2708
وَتَبْقَى السُّنَّةُ قَائِمَةً إِلَى الْأَبَدِ إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا رَمَلَ فِي الِابْتِدَاءِ وَاضْطَبَعَ لِيُرِيَ الْمُشْرِكِينَ قُوَّتَهُ وَقُوَّةَ أَصْحَابِهِ فَبَقِيَ الِاضْطِبَاعُ وَالرَّمَلُ سُنَّتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْأَبَدِ
پھر وہ علت ختم ہوجاتی ہے لیکن سنّت نبوی تاقیامت باقی رہتی ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع میں مشرکوں کو اپنی اور اپنے صحابہ کی قوت و طاقت دکھانے کے لئے رمل اور اضطباع کیا تھا، (پھر مکّہ مکرّمہ میں مشرک ختم ہوگئے) لیکن رمل اور اضطباع کی دونوں سنّتیں تاقیامت باقی رہیںگی [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: Q2708]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2708
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ: " فِيمَ الرَّمَلانُ الآنَ، وَالْكَشْفُ عَنِ الْمَنَاكِبِ، وَقَدْ أَطَّأَ اللَّهُ الإِسْلامَ، وَنَفي الْكُفْرَ وَأَهْلَهُ، وَمَعَ ذَلِكَ لا نَتْرُكُ شَيْئًا كُنَّا نَصْنَعُهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
حضرت زید بن اسلم اپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اب رمل کرنا اور کندھوں کو ننگا کرنا کس لئے ہے جبکہ اللہ تعالی نے اسلام کوقوت و طاقت دیدی ہے اور وہ چار سُو پھیل چکا ہے اور کفر اور کافر مٹ چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم کوئی ایسا عمل نہیں چھوڑیں گے جو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2708]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2708، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1675، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1887، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2952، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9350، وأحمد فى (مسنده) برقم: 323»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطابأمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥أسلم العدوي مولى عمر بن الخطاب
Newأسلم العدوي مولى عمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب
ثقة مخضرم
👤←👥زيد بن أسلم
Newزيد بن أسلم ← أسلم العدوي مولى عمر بن الخطاب
ثقة عالم ، وكان يرسل
👤←👥هشام بن سعد المخزومي
Newهشام بن سعد المخزومي ← زيد بن أسلم
صدوق له أوهام ورمي بالتشيع
👤←👥محمد بن إسماعيل بن مسلم الديلي
Newمحمد بن إسماعيل بن مسلم الديلي ← هشام بن سعد المخزومي
صدوق
👤←👥محمد بن رافع القشيري
Newمحمد بن رافع القشيري ← محمد بن إسماعيل بن مسلم الديلي
ثقة عابد
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2708 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2708
فوائد:
➊ طواف میں اضطباع (دائیں کندھے کے نیچے سے چادر نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا اور دایاں کندھا ننگا رکھنا) مسنون ہے۔ (علماء بیان کرتے ہیں کہ اضطباع میں حکمت یہ ہے کہ اس سے طواف میں رمل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔)
(نوٹ: لیکن نماز کے لیے دونوں کندھے ڈھانپنا ضروری ہے، چاہے وہ حرم میں ہی کیوں نہ ہو یعنی دورانِ حج)
➋ اضطباع مردوں کے لیے مسنون ہے لیکن عورتیں اس سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ ان پر ستر ڈھانپنا واجب ہے۔ [فقه السنة: 620/1، 621]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2708]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2708 in Urdu