صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1924. (183) باب ذكر الدليل على أن الحجر إنما سودته خطايا بني آدم المشركين دون خطايا المسلمين
اس بات کی دلیل کا بیان کہ حجر اسود مشرک انسانوں کے گناہوں سے سیاہ ہوا ہے، مسلمانوں کے گناہوں سے نہیں
حدیث نمبر: 2734
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ.... الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجُنَيْدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْحَجَرُ الأَسْوَدُ يَاقُوتَةٌ بَيْضَاءُ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ، وَإِنَّمَا سَوَّدَتْهُ خَطَايَا الْمُشْرِكِينَ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِثْلُ أُحُدٍ يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ، وَقَبَّلَهُ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”حجراسود جنّتی یاقوت میں سے ایک سفید یاقوت تھا، بلاشبہ اسے مشرکوں کے گناہوں نے سیاہ کردیا ہے، قیامت والے دن اسے احد پہاڑ جیسا بنا کر اُٹھایا جائیگا۔ وہ دنیا والوں میں سے ہر ایک شخص کے حق میں گواہی دیگا جس نے اسے چھوا یا بوسہ دیا ہوگا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2734]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2733، 2734، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2935، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3902، والترمذي فى (جامعه) برقم: 877، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2840»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي | |
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبد الله بن عثمان القاري، أبو عثمان عبد الله بن عثمان القاري ← سعيد بن جبير الأسدي | مقبول | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← عبد الله بن عثمان القاري | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥اسم مبهم اسم مبهم ← حماد بن سلمة البصري | 0 |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2734 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2734
فوائد:
➊ ان احادیث میں بھی رکن یمانی اور حجر اسود کی عظمت کا بیان ہے کہ یہ دو انتہائی سفید و قیمتی پتھر تھے، جنہیں جنت سے اتارا گیا، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی چمک و سفیدی کو ماند کر دیا، پھر کچھ بنی آدم کے گناہوں نے انہیں سیاہ کر دیا۔
➋ رکن یمانی اور حجر اسود حجاج و معتمرین کے گناہ جذب کر لیتے ہیں۔
➌ گناہوں کی تاثیر پتھروں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، تو انسان کو کیسے سیاہ کر دیتی ہوگی، اس کے اثرات گناہ گاروں پر دیکھے جا سکتے ہیں، لہٰذا جسمانی و روحانی خوبصورتی کے لیے گناہوں سے اجتناب لازم ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2734]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2734 in Urdu
سعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي