صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1933. (192) باب ذكر طواف القارن بين الحج والعمرة عند مقدمه مكة
حج قران کرنے والے کے مکّہ مکرّمہ پہنچ کر طواف کرنے اور اس بات کا بیان کہ حج قران کرنے والے پر صرف ایک ابتدائی طواف واجب ہے۔
حدیث نمبر: 2746
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلابِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ لَبَّى بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا ، وَقَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کہ انہوں نے حج اور عمرہ کے لئے تلبیہ پکارا پھر ان دونوں کے لئے ایک ہی طواف کیا اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2746]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1732، وابن الجارود فى "المنتقى"، 506، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2746، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3915، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2932، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2972، 2975، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9521، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2591، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5059»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2746 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2746
فوائد:
➊ حجِ قران جائز ہے اور طواف سے قبل حج میں عمرہ شامل کرنا جائز ہے۔ شافعیہ اور جمہور علماء اس موقف کے قائل ہیں، نیز محصور ہونے کی صورت میں احرام اتارنا مباح ہے۔
➋ حجِ قران کرنے والا ایک ہی طواف اور ایک ہی سعی پر اکتفا کرے گا۔ شافعیہ اور جمہور علماء کا یہی مذہب ہے۔ [شرح النووي: 213/8]
➊ حجِ قران جائز ہے اور طواف سے قبل حج میں عمرہ شامل کرنا جائز ہے۔ شافعیہ اور جمہور علماء اس موقف کے قائل ہیں، نیز محصور ہونے کی صورت میں احرام اتارنا مباح ہے۔
➋ حجِ قران کرنے والا ایک ہی طواف اور ایک ہی سعی پر اکتفا کرے گا۔ شافعیہ اور جمہور علماء کا یہی مذہب ہے۔ [شرح النووي: 213/8]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2746]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2746 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي