صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1936. (195) باب الزجر عن قيادة الطائف بزمام أو خيط شبيها بقيادة البهائم
جانوروں کو ہانکنے کی طرح طواف کرنے والے کو لگام ڈال کر یا دھاگے کے ساتھ باندھ کر طواف کرانا منع ہے
حدیث نمبر: 2752
قَالَ: أَخْبَرَنِي هَذَا أَجْمَعَ سُلَيْمَانُ الأَحْوَلُ، أَنَّ طَاوُسًا، أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ ذَلِكَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى الرُّخْصَةِ فِي الْكَلامِ فِي الطَّوَافِ بِالأَمْرِ وَالنَّهْيِ.
جناب طاوس بیان کرتے ہیں کہ یہ روایت سیدنا ابن عباس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں نیکی کا حُکم دینے اور برائی سے روکنے پرمشتمل كلام طواف کے دوران میں کرنے کی رخصت کی دلیل ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2752]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، انظر السابق.»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباس | صحابي |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2752 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2752
فوائد:
➊ دورانِ طواف امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا مستحب ہے۔
➋ دورانِ طواف اونٹ کی سخت لگام کاٹنا اور اسے ہانکنا بہتر ہے۔
➌ طواف میں مباح کلام جائز ہے۔
➊ دورانِ طواف امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا مستحب ہے۔
➋ دورانِ طواف اونٹ کی سخت لگام کاٹنا اور اسے ہانکنا بہتر ہے۔
➌ طواف میں مباح کلام جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2752]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2752 in Urdu