صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2021. (280) باب بدء الإيضاع كان فى وادي محسر.
تیز چلنے کی ابتدا وادی محسر میں ہوئی تھی
حدیث نمبر: 2863
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ بَدْءُ الإِيضَاعِ مِنْ قِبَلِ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ يَقِفُونَ حَافَتَيِ النَّاسِ قَدْ عَلَّقُوا الْقِعَابَ وَالْعِصِيَّ وَالْجِعَابَ، فَإِذَا أَفَاضُوا تَقَعْقَعُوا فَأَنْفَرَتْ بِالنَّاسِ، فَلَقَدْ رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ ظَفْرَيْ نَاقَتِهِ لَتَمَسُّ الأَرْضَ حَادِكَهَا، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ" ، وَرُبَّمَا كَانَ يَذْكُرُهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
امام عطاء رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ تیز چلنے کی ابتداء دیہاتی لوگوں نے کی تھی۔ وہ لوگوں کے گرد کھڑے ہوتے تھے، انہوں نے اپنا زادراه، لاٹھیاں اور پیالے وغیرہ لٹکائے ہوتے تھے۔ پھر جب وہ واپس جاتے تو اُن کے برتن اور سامان آپس میں ٹکراتے اور گونجتے، میں بھی لوگوں کے ساتھ واپس روانہ ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حالت میں دیکھا گیا کہ آپ کی اونٹنی کے کانوں کی پچھلی ہڈیاں گردن کی پشت پر لگ رہی تھیں (کیونکہ آپ نے نکیل خوب کھینچی ہوئی تھی) اور آپ فرمارہے تھے: ”اے لوگو، آرام سے چلو، اے لوگو، سکون و اطمینان کے ساتھ چلو“ بعض اوقات امام عطاء نے یہ روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2863]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2863، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 199، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1716، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9626، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2228، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11355»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥كثير بن شنظير المازني، أبو قرة كثير بن شنظير المازني ← عطاء بن أبي رباح القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل حماد بن زيد الأزدي ← كثير بن شنظير المازني | ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور | |
👤←👥محمد بن الفضل السدوسي، أبو النعمان محمد بن الفضل السدوسي ← حماد بن زيد الأزدي | ثقة ثبت تغير في آخر عمره | |
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله محمد بن يحيى الذهلي ← محمد بن الفضل السدوسي | ثقة حافظ جليل |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2863 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2863
فوائد:
➊ مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہوتے وقت وادی محسر (یہ مقام مزدلفہ اور منیٰ کے درمیان واقع ہے) میں تیز چلنا افضل ہے۔
چنانچہ اگر حاجی پیدل ہو تو وہ اس وادی میں تیز قدم کے ساتھ چلے اور اگر سوار ہے تو سواری کو تیز دوڑائے۔ [المغنی: 3 / 453]
➊ مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہوتے وقت وادی محسر (یہ مقام مزدلفہ اور منیٰ کے درمیان واقع ہے) میں تیز چلنا افضل ہے۔
چنانچہ اگر حاجی پیدل ہو تو وہ اس وادی میں تیز قدم کے ساتھ چلے اور اگر سوار ہے تو سواری کو تیز دوڑائے۔ [المغنی: 3 / 453]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2863]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2863 in Urdu
كثير بن شنظير المازني ← عطاء بن أبي رباح القرشي