صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2062. (321) باب الدليل على أن الجذعة إنما تجزئ عند الإعسار من المسن
اس بات کی دلیل کا بیان کہ بھیڑ کا ایک سالہ بچّہ دونتا بکرا وغیرہ نہ ملنے کی صورت میں کفائت کرجائیگا
حدیث نمبر: 2918
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا سِنَانُ بْنُ مُظَاهِرٍ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَذْبَحُوا إِلا مُسِنَّةً إِلا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ، فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے تم نے فرمایا: ”صرف دو دانتا جانور قربان کیا کرو، سوائے اس کے کہ تمھیں دو دانتا جانور نہ ملے تو پھر بھیڑ کا ایک سالہ بچّہ قربان کرلو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2918]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1963، وابن الجارود فى "المنتقى"، 972، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2918، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4390، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2797، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3141، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10266، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14571»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2918 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2918
فوائد:
➊ اگر اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری کا دو دانتا جانور ملنا مشکل ہو تو بھیڑ کا کھیرا بھی جائز ہے۔
➋ دو دانتا جانور کے میسر نہ آنے کی دو صورتیں ہیں:
➊ منڈی میں دو دانتا دستیاب نہ ہو۔
➋ منڈی میں دو دانتا جانور کے نرخ انتہائی زیادہ ہوں۔
ان دو صورتوں کے سوا بھیڑ کے کھیرے کی قربانی جائز نہیں۔
➊ اگر اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری کا دو دانتا جانور ملنا مشکل ہو تو بھیڑ کا کھیرا بھی جائز ہے۔
➋ دو دانتا جانور کے میسر نہ آنے کی دو صورتیں ہیں:
➊ منڈی میں دو دانتا دستیاب نہ ہو۔
➋ منڈی میں دو دانتا جانور کے نرخ انتہائی زیادہ ہوں۔
ان دو صورتوں کے سوا بھیڑ کے کھیرے کی قربانی جائز نہیں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2918]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2918 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري