صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2069. (328) باب الهدي يضل فينحر مكانه آخر، ثم يوجد الأول.
حج کی قربانی کا جانور گم ہو جائے، پھر اس جگہ دوسرا جانور ذبح کرنے کے بعد وہ بھی مل جائے تو اس کا کیا کیا جائے
حدیث نمبر: 2925
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سَاقَتْ بَدَنَتَيْنِ، فَأَضَلَّتْهُمَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ بَدَنَتَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا، ثُمَّ وَجَدْتُ الْبَدَنَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ، فَنَحَرَتْهُمَا أَيْضًا، ثُمَّ قَالَتْ:" هَكَذَا السُّنَّةُ فِي الْبُدْنِ" ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ... عَائِشَةُ : بَدَنَتَيْنِ بِمِثْلِهِ سَوَاءً
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انھوں نے دو اونٹ قربانی کے لئے اپنے ساتھ لیے تو وہ گم ہوگئے، پھر سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے آپ کو دو اونٹ دیئے جو آپ نے نحر کر دیئے پھر پہلے دو اونٹ بھی مل گئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ بھی نحر کر دیئے، پھر فرمایا کہ (گمشدہ) اونٹوں کی قربانی کا یہی مسنون طریقہ ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2925]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
الرواة الحديث:
القاسم بن محمد التيمي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق