صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
255. (22) بَابُ اسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ.
مغرب کی نماز جلدی پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 338
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرَّمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا " يُصَلُّونَ الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُونَ فَيَرَى أَحَدُهُمْ مَوَاقِعَ نَبْلِهِ"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ مغرب پڑھتے تھے پھر وہ (اپنے گھر وں کو) لو ٹتے تو اُن میں سے کوئی ثخص اپنے تیر کے گرنے کی جگہوں کو دکیھ لیتا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الصلاة/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 338، وأبو داود فى (سننه) برقم: 416، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2135، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12319»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥ثابت بن أسلم البناني، أبو محمد ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة | |
👤←👥حماد بن سلمة البصري، أبو سلمة حماد بن سلمة البصري ← ثابت بن أسلم البناني | تغير حفظه قليلا بآخره، ثقة عابد | |
👤←👥يحيى بن إسحاق البجلي، أبو زكريا، أبو بكر يحيى بن إسحاق البجلي ← حماد بن سلمة البصري | ثقة | |
👤←👥محمد بن عبد الله المخرمي، أبو جعفر محمد بن عبد الله المخرمي ← يحيى بن إسحاق البجلي | ثقة حافظ أمين |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 338 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 338
فوائد:
یہ احادیث اس بات کی متقاضی ہیں کہ نماز مغرب اول وقت پر جلد ادا کی جائے کہ نماز سے فراغت کے بعد بھی روشنی باقی رہے۔ [عون المعبود: 79/2]
یہ احادیث اس بات کی متقاضی ہیں کہ نماز مغرب اول وقت پر جلد ادا کی جائے کہ نماز سے فراغت کے بعد بھی روشنی باقی رہے۔ [عون المعبود: 79/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 338]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 338 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري