الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
299. (66) بَابُ اسْتِحْبَابِ الدُّعَاءِ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ رَجَاءَ أَنْ تَكُونَ الدَّعْوَةُ غَيْرَ مَرْدُودَةٍ بَيْنَهُمَا
اذان اور اقامت کے درمیان دعا مانگنا مستحب ہے، اس امید کے ساتھ کہ ان کے درمیان دعا ضرور قبول ہوتی ہے
حدیث نمبر: 427
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا أَبُو الْمُنْذِرِ هُوَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِيُّ ، نا يُونُسُ ، نا بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الدَّعْوَةُ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ لا تُرَدُّ، فَادْعُوا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يُرِيدُ الدَّعْوَةَ الْمُجَابَةَ. نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا إِسْرَائِيلُ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی لہٰذا تم دعا مانگا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 425، 426، 427، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1696، وأبو داود فى (سننه) برقم: 521، والترمذي فى (جامعه) برقم: 212، 3594، 3595، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1968، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12383»
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 427 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 427
فوائد:
یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ اذان و اقامت کا درمیانی وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔
لہٰذا اس وقت اذان کے بعد کی مسنون ادعیہ سمیت توجہ و خلوصِ نیت سے بارگاہِ ایزدی میں دعائیں کرنی چاہییں۔
چنانچہ اگر نیت خالص ہو، دعا میں تاکید اور اللہ تعالیٰ سے مکمل قلبی رابطہ ہو تو اس وقت دعا بہر صورت قبول ہوتی ہے۔
یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ اذان و اقامت کا درمیانی وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔
لہٰذا اس وقت اذان کے بعد کی مسنون ادعیہ سمیت توجہ و خلوصِ نیت سے بارگاہِ ایزدی میں دعائیں کرنی چاہییں۔
چنانچہ اگر نیت خالص ہو، دعا میں تاکید اور اللہ تعالیٰ سے مکمل قلبی رابطہ ہو تو اس وقت دعا بہر صورت قبول ہوتی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 427]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 427 in Urdu
الحسين بن محمد بن بهرام المروذي ← إسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق