صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
337. (104) بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنْهُمَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ
نماز ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی اور سورت جبکہ آخری دورکعتوں میں اکیلی سورہ فاتحہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 504
قَالَ: كَذَلِكَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَيَقْرَأُ فِي الأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ مَعَهَا، وَفِي الأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَكَانَ يُطَوِّلُ فِي الأُولَى، وَيُسْمِعُنَا الآيَةَ أَحْيَانًا"
حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد گرامی سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز ظہر اور عصر پڑھاتے تو پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی اور سورت بھی پڑھتے۔ اور آخری دو رکعتوں میں اکیلی سورت فاتحہ پڑھتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت کو لمبا کیا کرتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 759، 762، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 451، وابن الجارود فى "المنتقى"، 208، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 503، 504، 507، 1580، 1588، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1829، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 973، وأبو داود فى (سننه) برقم: 798، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 819، 829، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2499، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19728»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الحارث بن ربعي السلمي، أبو قتادة | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري، أبو إبراهيم، أبو يحيى عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري ← الحارث بن ربعي السلمي | ثقة | |
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصر يحيى بن أبي كثير الطائي ← عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري | ثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل | |
👤←👥محمد بن ميمون المكي، أبو عبد الله محمد بن ميمون المكي ← يحيى بن أبي كثير الطائي | صدوق حسن الحديث |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 504 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 504
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ ظہر و عصر کی نمازوں کی پہلی رکعات میں سورۂ فاتحہ کے علاوہ کسی اور سورت کی تلاوت اور آخری دو رکعات میں فقط سورۂ فاتحہ کی قرأت کافی ہے۔
➋ ◈ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں (احادیث الباب) دلیل ہیں کہ نماز کی تمام رکعات میں سورۂ فاتحہ کی قرأت لازم ہے اور ابوحنیفہ ظہر و عصر کی آخری دو رکعات میں سورۂ فاتحہ کی قرأت واجب قرار نہیں دیتے۔
بلکہ انہوں نے آخری دو رکعات میں قرأت، تسبیح اور خاموشی اختیار کرنے میں اختیار دیا ہے۔ (ان میں سے جو صورت اختیار کرلو درست ہے)
لیکن جمہور علماء ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کی قرأت کے وجوب کے قائل ہیں۔
اور یہ موقف راجح اور سنن صحیحہ کے قریب تر ہے۔ [شرح النووي: 174/4]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 504]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 504 in Urdu
عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري ← الحارث بن ربعي السلمي