صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
347. (114) باب القراءة فى صلاة العشاء فى السفر.
سفر میں نماز عشاء میں قرأت کا بیان
حدیث نمبر: 525
أنا أَبُو طَالِبٍ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ:" صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَصَلَّى الْعِشَاءَ الآخِرَةَ، فَقَرَأَ فِيهَا بِ التِّينِ وَالزَّيْتُونِ"
جناب ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا براءرضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں نماز پڑھی تو عشاء کی نماز میں سورہ «وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ» [ سورة التين ] پڑھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 767، 769، 4952، 7546، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 464، ومالك فى (الموطأ) برقم: 261، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 522، 524، 525، 1590، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1838، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 999، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1221، والترمذي فى (جامعه) برقم: 310، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 834، 835، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3117، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18797»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 525 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 525
فوائد:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء میں اوسط مفصل سورتوں کی تلاوت کرتے تھے۔
لیکن سفر میں نماز عشاء کی قرأت میں تخفیف کرنا اور قصار مفصل سورتیں پڑھنا جائز ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء میں اوسط مفصل سورتوں کی تلاوت کرتے تھے۔
لیکن سفر میں نماز عشاء کی قرأت میں تخفیف کرنا اور قصار مفصل سورتیں پڑھنا جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 525]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 525 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري