🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
351. ‏(‏118‏)‏ باب إباحة ترداد المصلي قراءة السورة الواحدة فى كل ركعتين من المكتوبة‏.‏
فرض نماز کی دونوں رکعتوں میں نمازی کا ایک ہی سورت کو باربار پڑھنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 537
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ يَؤُمُّهُمْ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ، قَالَ: وَكَانَ كُلَّمَا افْتَتَحَ سُورَةً يَقْرَأُ بِهَا فِي الصَّلاةِ مِمَّا يَقْرَأُ بِهِ افْتَتَحَ بِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهَا، ثُمَّ يَقْرَأُ بِسُورَةٍ أُخْرَى مَعَهَا، وَكَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، فَلَمَّا أَتَاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ بِالْخَبَرِ، فَقَالَ:" يَا فُلانُ، مَا يَحْمِلُكَ عَلَى لُزُومِ هَذِهِ السُّورَةِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ؟"، قَالَ: إِنِّي أُحِبُّهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُبُّهَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری صحابی اُنہیں مسجد قبا میں نماز پڑھاتے تھے، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ جب بھی نماز میں کسی سورت کی تلاوت کرتے تو قراءت کی ابتداء «‏‏‏‏قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» ‏‏‏‏ [ سورة الإخلاص ] سے کرتے، حتیٰ کہ اس سے فارغ ہو جاتے تو پھر اس کے ساتھ ایک اور سورت تلاوت کرتے۔ وہ ہر رکعت میں اسی طرح کرتے۔ پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو اُنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: اے فلان، ہر رکعت میں اسی سورت کی تلاوت کرنے پر کس چیز نے اُبھارا ہے؟ اُس نے عرض کی کہ مجھے اس سے بڑی محبت ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سورت کی محبت تجھے جنّت میں داخل کر دے گی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 537]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥ثابت بن أسلم البناني، أبو محمد
Newثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← ثابت بن أسلم البناني
ثقة ثبت
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي، أبو محمد
Newعبد العزيز بن محمد الدراوردي ← عبيد الله بن عمر العدوي
صدوق حسن الحديث
👤←👥إبراهيم بن حمزة الزبيري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن حمزة الزبيري ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي
ثقة
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← إبراهيم بن حمزة الزبيري
ثقة حافظ جليل