صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
354. (121) باب إباحة ترديد الآية الواحدة فى الصلاة مرارا عند التدبر والتفكر فى القرآن إن صح الخبر.
قرآن مجید میں غور و فکر کرتے ہوئے نماز میں ایک ہی آیت کو بار بار پڑھنا جائز ہے، بشرطیکہ اس سلسلے میں وارد حدیث صحیح ہو
حدیث نمبر: Q540
فَإِنَّ جَسْرَةَ بِنْتَ دَجَاجَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِآيَةٍ حَتَّى أَصْبَحَ يُرَدِّدُهَا وَالْآيَةُ {إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} [المائدة: ١١٨]
حضرت جسرہ بنت دجاجہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں ایک ہی آیت مبارکہ (ساری رات) باربار پڑھتے رہے حتیٰ کہ صبح ہوگئی۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے:(إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ۖ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (المائدۃ:118)”(اے اللہ!)اگر تو انہیں عذاب دے گا تو وہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے گا تو بے شک تو ہی غالب نہایت حکمت والا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: Q540]
حدیث نمبر: 540
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ ، أَوْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
امام صاحب نے اس سلسلے میں اپنے استاد محترم جناب محمد بن العلاء کی سند سے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 540]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 764، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 515، 516، 517، 518، 540، 541، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1836، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 873، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 988، وأبو داود فى (سننه) برقم: 812، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4106، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22010»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 540 in Urdu
أبو أيوب الأنصاري ← زيد بن ثابت الأنصاري