صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
362. (129) باب السجدة فى (ص).
سورۂ ص میں سجدہ تلاوت کا بیان
حدیث نمبر: 550
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ . ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ جَمِيعًا، عَنْ أَيُّوبَ ، وَقَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " ص لَيْسَتْ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِيهَا" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَهَّابِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ «سورۃ ص» کا سجدہ تاکیدی سجدوں میں سے نہیں ہے، اور بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ عبدالوھاب کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1069، 3421، 3422، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 550، 551، 552، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 956، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1409، والترمذي فى (جامعه) برقم: 577، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3806،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1515، 1516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2562»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 550 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 550
فوائد:
◈ نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
”تمام علماء کا سجدہ تلاوت کے اثبات پر اجماع ہے۔
جمہور علماء کے نزدیک سجدہ تلاوت سنت اور ابوحنیفہ کے نزدیک واجب ہے۔“ [نیل الأوطار: 3/3]
اس بارے میں جمہور علماء کا موقف راجح ہے۔
◈ نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
”تمام علماء کا سجدہ تلاوت کے اثبات پر اجماع ہے۔
جمہور علماء کے نزدیک سجدہ تلاوت سنت اور ابوحنیفہ کے نزدیک واجب ہے۔“ [نیل الأوطار: 3/3]
اس بارے میں جمہور علماء کا موقف راجح ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 550]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 550 in Urdu
عكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي