علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
379. (146) باب الدليل على أن النبى صلى الله عليه وسلم أمر برفع اليدين عند إرادة الركوع، وعند رفع الرأس من الركوع.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے سراٹھاتے وقت رفع الیدین کرنے کا حکم دیا ہے
حدیث نمبر: 585
نا أبو بِشْرٌ الْوَاسِطِيُّ ، أنا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ وَهُوَ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ " إِذَا صَلَّى كَبَّرَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي هَكَذَا"
حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب نماز پڑھتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ بلند فرماتے، اور جب رُکوع کرنے کا ارادہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے، اور جب رُکوع سے اپنا سر اُٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے، اور اُنہوں نے بیان فرمایا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 585 in Urdu
عبد الله بن زيد الجرمي ← مالك بن الحويرث الليثي