صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
388. (155) باب التسبيح فى الركوع.
رکوع میں تسبیح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 604
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثَلاثًا
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رُکوع میں تین بار «سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ» پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 772، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 604، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1897، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1008، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1007، وأبو داود فى (سننه) برقم: 871، 874، والترمذي فى (جامعه) برقم: 262، 263، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 888، 897، 1351، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2595، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1292، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23712»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 604 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 604
فوائد:
➊ رکوع میں رب تعالیٰ کی عظمت بیان کرو، یعنی رکوع میں اللہ کی تسبیح، تنزیہ اور عظمت بیان کرو۔
◈ امام شافعی و دیگر علماء نے پسند کیا ہے کہ رکوع میں تین مرتبہ «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ» اور سجدہ میں تین بار «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» کہا جائے۔ [شرح النووي: 4 / 166]
➋ رکوع میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ» کہنا مستحب فعل ہے، واجب نہیں، کیونکہ رکوع کی اور مسنون دعائیں بھی ثابت ہیں۔
جن کی تفصیل آئندہ احادیث میں مذکور ہے۔

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 604]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 604 in Urdu
صلة بن زفر العبسي ← حذيفة بن اليمان العبسي