صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
456. (223) باب صفة الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم فى التشهد،
تشہد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: Q711
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا سُئِلَ: قَدْ عَلِمْنَا السَّلَامَ عَلَيْكَ، وَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ فِي التَّشَهُّدِ؟.
حدیث نمبر: 711
نا أَبُو الأَزْهَرِ ، وَكَتَبْتُهُ مِنْ أَصْلِهِ، نا يَعْقُوبُ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي فِي الصَّلاةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ صَلَّى عَلَيْهِ فِي صَلاتِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا السَّلامُ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ إِذَا نَحْنُ صَلَّيْنَا فِي صَلاتِنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَصَمَتَ حَتَّى أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ يَسْأَلْهُ، ثُمَّ قَالَ: " إِذَا أَنْتُمْ صَلَّيْتُمْ عَلَيَّ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ"
سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا جبکہ ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، تو اس نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ پر سلام پڑھنے کا طریقہ تو ہم جان چکے ہیں لیکن جب ہم اپنی نماز میں آپ پر درود پڑھنا چاہیں تو آپ پر کیسے درود پڑھیں، اللہ آپ پر رحمتیں نازل فرمائے۔ کہتے ہیں کہ (اس سوال پر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم (دیر تک) خاموش رہے حتیٰ کہ ہم نے پسند کیا کہ (کاش) یہ شخص آپ سے سوال نہ کرتا۔ پھر آپ نے فرمایا: ”جب تم مجھ پردرود پڑھنا چاہو تو کہو «اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلىٰ آلِ مُحَمَّدِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلىٰ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلىٰ مُحَمَّدِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلىٰ آلِ مُحَمَّدِ كَمَا بَارَكْتَ عَلىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» (اے اللہ محمد امی نبی پر رحمتیں نازل فرما، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر بھی رحمتیں بھیج جیسا کہ تو نے ابراہیم اور ابراہیم علیہ السلام کی اولاد پر رحمتیں بھیجی ہیں۔ اور محمد امی نبی پر اپنی برکتیں نازل فرما اور محمد کی آل اولاد پر بھی جس طرح کہ تو نے ابراہیم اور ابراہیم علیہ السلام کی آل اولاد پر برکتیں نازل فرمائیں، بیشک تو بہت زیادہ تعریف والا نہایت بزرگی والا ہے)۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 405، ومالك فى (الموطأ) برقم: 573، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 711، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1958، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 993، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1284، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3220، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2892، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1339، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17341»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 711 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 711
فوائد:
➊ نماز میں مذکورہ درود ابراہیمی اور اس جیسے درود کے دیگر مسنون کلمات کا اہتمام کرنا چاہیے۔
➊ نماز میں مذکورہ درود ابراہیمی اور اس جیسے درود کے دیگر مسنون کلمات کا اہتمام کرنا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 711]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 711 in Urdu
محمد بن عبد الله الأنصاري ← أبو مسعود الأنصاري