صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
463. (230) بَابُ الْإِشَارَةِ بِالسَّبَّابَةِ إِلَى الْقِبْلَةِ فِي التَّشَهُّدِ.
تشہد میں سبابہ انگلی سے قبلہ کی طرف اشارہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 719
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، نا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلا يُحَرِّكُ الْحَصَا بِيَدِهِ، وَهُوَ فِي الصَّلاةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ :" لا تُحَرِّكِ الْحَصَا وَأَنْتَ فِي الصَّلاةِ، فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَلَكِنِ اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ، قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الَّتِي تَلِي الإِبْهَامَ إِلَى الْقِبْلَةِ، وَرَمَى بِبَصَرِهِ إِلَيْهَا أَوْ نَحْوَهَا ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے ایک شخص کو اپنے ہاتھ کے ساتھ کنکریاں کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جبکہ وہ نماز پڑھ رہا تھا پھر وہ نماز سے فارغ ہوا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُس سے کہا کہ جب تم نماز پڑھ رہے ہو تو کنکریوں کو مت چھیڑا کرو، کیونکہ یہ شیطانی حرکت ہے، لیکن تم اسی طرح کیا کرو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ فرماتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی ران پر رکھا اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کے ساتھ قبلہ کی طرف اشارہ کیا اور نظر بھی اُس طرف رکھی یا اُس کی طرف دیکھا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 719]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 580، ومالك فى (الموطأ) برقم: 294، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 712، 717، 719، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1942، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1159، وأبو داود فى (سننه) برقم: 987، والترمذي فى (جامعه) برقم: 294، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1378، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 913، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2823، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4665، والحميدي فى (مسنده) برقم: 662»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 719 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 719
فوائد:
◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مسنون طریقہ یہ ہے کہ دورانِ تشہد انگشتِ شہادت کو حرکت دیتے وقت نظر اشارے سے تجاوز نہ کرے۔
اور ابو داؤد کی صحیح حدیث میں ہے کہ اشارہ کرتے وقت انگشتِ شہادت کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا تھا۔
اور اس اشارہ میں توحید و اخلاص کی نیت ملحوظ ہونی چاہیے۔ [نووی: 80/5]
◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
مسنون طریقہ یہ ہے کہ دورانِ تشہد انگشتِ شہادت کو حرکت دیتے وقت نظر اشارے سے تجاوز نہ کرے۔
اور ابو داؤد کی صحیح حدیث میں ہے کہ اشارہ کرتے وقت انگشتِ شہادت کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا تھا۔
اور اس اشارہ میں توحید و اخلاص کی نیت ملحوظ ہونی چاہیے۔ [نووی: 80/5]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 719]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 719 in Urdu
علي بن عبد الرحمن المعاوي ← عبد الله بن عمر العدوي