صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
504. (271) باب الرخصة فى الصلاة فى ثياب الأطفال ما لم تعلم نجاسة أصابتها،
بچّوں کے اُن کپڑوں میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان جن میں نجاست لگنے کا علم نہ ہو
حدیث نمبر: 784
قَالَ: وَحَدَّثَنَا بِهِ الدَّوْرَقِيُّ بِهَذَا الإِسْنَادِ، قَالَ:" وَهُوَ يَحْمِلُ بِنْتَ زَيْنَبَ عَلَى عُنُقِهِ فَيَؤُمُّ النَّاسَ، فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا، وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا"
امام صاحب جناب الدورقی کی سند سے روایت کرتے ہیں کہ اور آپ سیدہ زینب کی بیٹی کو اپنی گردن پر بٹھائے لوگوں کی امامت کرواتے، پھر جب رُکوع کرتے تو اُسے بٹھا دیتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تو اُسے اُٹھا لیتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب اللباس فى الصلاة/حدیث: 784]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 516، 5996، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 543، ومالك فى (الموطأ) برقم: 589، وابن الجارود فى "المنتقى"، 237، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 783، 784، 868، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1109، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 710، وأبو داود فى (سننه) برقم: 917، 918، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 619، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22955»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف | ثقة |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 784 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 784
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ جو شخص دورانِ نماز کسی انسان یا پاک جاندار مثلاً کسی پرندے یا بکری وغیرہ کو اٹھا لے تو اس کی نماز صحیح ہوگی۔
➋ جب تک بچوں کے کپڑوں اور ابدان کی نجاست ثابت نہ ہو، ان کے کپڑوں اور ابدان کی طہارت باقی رہتی ہے۔
➌ نماز میں عملِ قلیل سے نماز باطل نہیں ہوتی، اور نمازی سے اگر وقفہ وقفہ سے کثیر افعال سرزد ہوں تو بھی نماز باطل نہیں ہوتی۔
➍ ان احادیث میں بچوں اور کمزور و ناتواں لوگوں سے عاجزی اختیار کرنا اور ان سے نرمی وملاطفت اختیار کرنے کا بیان ہے۔ [شرح النووي: 30/5]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 784]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 784 in Urdu