صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
قبرستان اور حمام میں نماز پڑھنے سے روکنے کا بیان
حدیث نمبر: 791
أنا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ أَبُو عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ، إِلا الْحَمَّامَ وَالْمَقْبَرَةَ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبرستان اور حمام کے سوا ساری زمین مسجد ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المواضع التى تجوز الصلاة عليها، والمواضع التى زجر عن الصلاة عليها/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 791، 792، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1699، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 925، وأبو داود فى (سننه) برقم: 492، والترمذي فى (جامعه) برقم: 317، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1430، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 745، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4340، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11964»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 791 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 791
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ حمام اور قبرستان نماز کا محل نہیں ہیں، ان مقامات پر نماز پڑھنا ناجائز ہے۔
یہ احادیث دلیل ہیں کہ حمام اور قبرستان نماز کا محل نہیں ہیں، ان مقامات پر نماز پڑھنا ناجائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 791]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 791 in Urdu
يحيى بن عمارة الأنصاري ← أبو سعيد الخدري