صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 796
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا يَحْيَى ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا حدیث کی مثل روایت کرتے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المواضع التى تجوز الصلاة عليها، والمواضع التى زجر عن الصلاة عليها/حدیث: 796]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3444، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 795، 796، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1384، الترمذي فى (جامعه) برقم: 348، 349، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1431، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 768، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4426، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9756»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت | |
👤←👥أبو بكر بن عياش الأسدي، أبو بكر أبو بكر بن عياش الأسدي ← أبو صالح السمان | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥يحيى بن آدم الأموي، أبو زكريا يحيى بن آدم الأموي ← أبو بكر بن عياش الأسدي | ثقة حافظ فاضل | |
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب محمد بن العلاء الهمداني ← يحيى بن آدم الأموي | ثقة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 796 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 796
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنا جائز اور اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنا حرام ہے۔
◈ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا یہی مذہب ہے اور وہ بیان کرتے ہیں کہ اونٹوں کے باڑے میں نماز کسی حال میں صحیح نہیں۔
اور جو شخص اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھے، وہ اس کا لازمی اعادہ کرے۔
امام سے سوال کیا گیا کہ اگر انسان اونٹوں کے باڑے کے سوا اور کوئی جگہ نہ پائے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ وہاں نماز نہ پڑھے۔
انہیں پوچھا گیا کہ اگر وہاں کوئی کپڑا بچھا لے؟ انہوں نے پھر بھی اجازت نہ دی۔
◈ اور ابن حزم کہتے ہیں: اونٹوں کے باڑے میں نماز حرام ہے۔ [نیل الأوطار: 14/2]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 796]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 796 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي