صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
575. (342) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ حَدِيثَ النَّفْسِ فِي الصَّلَاةِ مِنْ غَيْرِ نُطْقٍ بِاللِّسَانِ، لَا يُفْسِدُ الصَّلَاةَ،
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نماز میں دل کی باتوں کو بغیر زبان پر لائے نماز نہیں ٹوٹتی
حدیث نمبر: Q898
إِذِ اللَّهُ بِرَأْفَتِهِ وَرَحْمَتِهِ قَدْ تَجَاوَزَ لَأُمَّةِ مُحَمَّدٍ عَمَّا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا
کیونکہ اللہ تعالی نے اپنی شفقت و رحمت سے اُمت محمدیہ کی دل کی باتوں کو معاف فرما دیا ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: Q898]
حدیث نمبر: 898
نَا بُنْدَارٌ ، نَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لأُمَّتِي عَمَّا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لا يُنْطَقُ بِهِ، وَلا يُعْمَلُ بِهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے میری اُمّت کو ان کے دلوںکی باتیں (دل میں آنے والے خیالات وسوسے) معاف فرما دیے ہیں جب تک وہ انہیں زبان سے ادا نہ کرلیں یا ان کے مطابق عمل نہ کرلیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى الصلاة/حدیث: 898]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2528، 5269، 6664، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 127، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 898، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4334، 4335، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3433، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2209، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1183، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2040، 2044، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3940، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4352، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7588»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥زرارة بن أوفى العامري، أبو حاجب زرارة بن أوفى العامري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥يونس بن عبيد العبدي، أبو عبد الله، أبو عبيد يونس بن عبيد العبدي ← زرارة بن أوفى العامري | ثقة ثبت فاضل ورع | |
👤←👥سالم بن نوح البصري، أبو سعيد سالم بن نوح البصري ← يونس بن عبيد العبدي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← سالم بن نوح البصري | ثقة حافظ |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 898 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 898
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ محض دلوں میں پیدا ہونے والے وسواس اور خیالات سے نماز باطل نہیں ہوتی، البتہ خیالات کے مطابق زبان پر کلمات جاری ہونے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔
➋ وسوسے اور خیالات سے نماز میں نقص واقع ہوتا ہے کیونکہ یہ نماز میں مقصود خشوع و خضوع اور یکسوئی کے منافی ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ محض دلوں میں پیدا ہونے والے وسواس اور خیالات سے نماز باطل نہیں ہوتی، البتہ خیالات کے مطابق زبان پر کلمات جاری ہونے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔
➋ وسوسے اور خیالات سے نماز میں نقص واقع ہوتا ہے کیونکہ یہ نماز میں مقصود خشوع و خضوع اور یکسوئی کے منافی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 898]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 898 in Urdu
زرارة بن أوفى العامري ← أبو هريرة الدوسي