الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
857. (624) بَابٌ فِي صِفَةِ الْخَوْفِ أَيْضًا وَالْخَوْفُ أَشَدُّ مِمَّا تَقَدَّمَ ذِكْرُنَا لَهُ فِي الْبَابِ قَبْلَ هَذَا،
نماز خوف کی کیفیت کے متعلق ایک اور باب جبکہ خوف اس سے شدید ہو جتنا ہم نے گذشتہ باب میں بیان کیا ہے
حدیث نمبر: Q1351
وَإِبَاحَةِ افْتِتَاحِ الصَّفِّ الثَّانِي صَلَوَاتِهِمْ مَعَ الْإِمَامِ وَهُمْ قُعُودٌ وَافْتِتَاحِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ صَلَوَاتِهِمْ مَعَ الْإِمَامِ وَهُمْ قِيَامٌ
دوسری صف کا امام کے ساتھ بیٹھے بیٹھے نماز شروع کرنا جائز ہے اور پہلی صف والوں کا امام کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز شروع کرنا جائز ہے [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: Q1351]
حدیث نمبر: 1351
نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ الْمِصْرِيَّانِ ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمُ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ أَبُو سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ، قَالَ: " قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَائِفَةٌ مِنْ وَرَاءِ الطَّائِفَةِ الَّتِي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُعُودٌ وُجُوهُهُمْ كُلُّهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَتِ الطَّائِفَتَانِ، فَرَكَعَ، فَرَكَعَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي خَلْفَهُ، وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ سَجَدَ، فَسَجَدُوا أَيْضًا، وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ قَامَ وَقَامُوا، وَنَكَسُوا خَلْفَهُمْ حَتَّى كَانُوا مَكَانَ أَصْحَابِهِمْ قُعُودٌ، وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، وَالآخَرُونَ قُعُودٌ، ثُمَّ سَلَّمَ، فَقَامَتِ الطَّائِفَتَانِ كِلْتَاهُمَا، فَصَلَّوْا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز خوف کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جبکہ ایک گروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہونے والے گروہ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اُن سب کے چہرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو دونوں گروہوں نے بھی تکبیر کہہ کر نماز شروع کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو آپ کے پیچھے کھڑے ہو نے والے گروہ نے بھی رکوع کیا دوسرا گروہ بیٹھا رہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کیے تو اُنہوں نے بھی سجدے کیے جبکہ دوسرا گروہ بیٹھا ہوا تھا پھر آپ کھڑے ہوئے تو وہ بھی کھڑے ہو گئے اور پیچھے چلے گئے حتّیٰ کہ اپنے ساتھیوں کی جگہ پر بیٹھ گئے۔ دوسرا گروہ (آگے) آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی ایک رکعت دو سجدوں کے ساتھ پڑھائی، جبکہ دوسرا گروہ بیٹھا ہوا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد (کے بعد) سلام پھیردیا۔ پھر دونوں گروہ کھڑے ہو گئے تو اُنہوں نے خود اپنے لئے ایک رکعت دو دو سجدوں کے ساتھ ادا کر لی۔ (اور تشہد کے بعد سلام پھیر لیا) [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الخوف/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: «منكر، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، 1348، 1350، 1351، 1352، 1353، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1544، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2504، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5188، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | صحابي | |
👤←👥شرحبيل بن سعد الخطمي شرحبيل بن سعد الخطمي ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري | صدوق , اختلط بآخره | |
👤←👥يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي ← شرحبيل بن سعد الخطمي | ثقة مكثر . | |
👤←👥يحيى بن أيوب الغافقي يحيى بن أيوب الغافقي ← يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي | صدوق ربما أخطأ | |
👤←👥سعيد بن الحكم الجمحي سعيد بن الحكم الجمحي ← يحيى بن أيوب الغافقي | ثقة ثبت فقيه | |
👤←👥أحمد بن عبد الله ابن البرقي أحمد بن عبد الله ابن البرقي ← سعيد بن الحكم الجمحي | المحدث الحافظ الصادق، وله كتاب في معرفة الصحابة وأنسابهم وكان من ائمة الأثر | |
👤←👥زكريا بن يحيى الواسطي زكريا بن يحيى الواسطي ← أحمد بن عبد الله ابن البرقي |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1351 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1351
فوائد:
➊ اگر دشمن قبلہ کی جانب ہو اور سخت خوف نہ ہو تو حدیث الباب میں مذکور طریقہ کے مطابق نماز خوف جائز ہے۔
➊ اگر دشمن قبلہ کی جانب ہو اور سخت خوف نہ ہو تو حدیث الباب میں مذکور طریقہ کے مطابق نماز خوف جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1351]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1351 in Urdu
شرحبيل بن سعد الخطمي ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري