🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب الإسراء برسول الله صلی اللہ علیہ وسلم إِلى السموات وفرض الصلوات
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمانوں پر تشریف لے جانا اور نمازوں کا فرض ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 105
105 صحيح حديثُ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَذَكَرُوا الدَّجَّالَ أَنَّهُ قَالَ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ أَسْمَعْهُ وَلكِنَّهُ قَالَ أَمَّا مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِذِ انْحَدَرَ فِي الْوَادِي يُلَبِّي
مجاہد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر تھے، لوگوں نے دجال کا ذکر کیا اور کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہوگا“، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے یہ تو نہیں سنا، ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا: ”گویا میں موسیٰ علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ جب آپ نالے میں اترے تو لبیک کہہ رہے ہیں“۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 105]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 30 باب التلبية إذا انحدر في الوادي»

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 105 in Urdu