اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
544. باب من نذر أن يمشي إلى الكعبة
باب: جو یہ نذر مانے کہ وہ کعبہ تک پیدل چلے گا
حدیث نمبر: 1064
1064 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ، قَالَ: مَا بَالُ هذَا قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ؛ قَالَ: إِنَّ اللهَ عَنْ تَعْذِيبِ هذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کا سہارا لیے چل رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ان صاحب کا کیا حال ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کعبہ تک پیدل چلنے کی منت مانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے کہ یہ اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سوار ہونے کا حکم دیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب النذر/حدیث: 1064]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 28 كتاب جزاء الصيد: 27 باب من نذر المشي إلى الكعبة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1064 in Urdu