اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
570. باب رجم اليهود أهل الذمة في الزنى
باب: زنا میں یہودیوں کے رجم کیے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 1107
1107 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ، إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ، قَالَ: إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی غیر شادی شدہ باندی زنا کرے (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ۔ اگر پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ۔ پھر بھی اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو، اگرچہ ایک رسی ہی کے بدلے میں وہ فروخت ہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1107]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 66 باب بيع العبد الزاني»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1107 in Urdu