🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
618. باب غزوة الأحزاب وهي الخندق
باب: غزوۂ احزاب یعنی جنگ خندق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1182
1182 صحيح حديث الْبَرَاءِ رضي الله عنه، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الأَحْزَابِ يَنْقُلُ التُّرابَ، وَقَد وَارَى التُّرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: لَوْلاَ أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَاوَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّيْنَافَأَنْزِلِ السَّكِينَةَ عَلَيْنَاوَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَيْنَاإِنَّ الأُلَى قَد بَغَوْا عَلَيْنَاإِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوۂ احزاب (خندق) کے موقع پر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مٹی (خندق کھودنے کی وجہ سے جو نکلتی تھی) خود ڈھو رہے تھے، یہاں تک کہ مٹی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ کی سفیدی چھپ گئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ اشعار پڑھ رہے تھے: «اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا، وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا، فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا، وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا، إِنَّ الْأُلَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا، إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا» ”اے اللہ! تو ہدایت گر نہ ہوتا تو کہاں ملتی نجات، کیسے پڑھتے ہم نمازیں، کیسے دیتے ہم زکوٰۃ، اب اتار ہم پر تسلی اے شہِ عالی! پاؤں جموا دے ہمارے، دے لڑائی میں ثبات، بے سبب ہم پر یہ کافر ظلم سے چڑھ آتے ہیں، جب وہ بہکائیں ہمیں سنتے نہیں ہم ان کی بات۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 56 كتاب الجهاد: 34 باب حفر الخندق»

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1182 in Urdu