🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
623. باب الناس تبع لقريش والخلافة في قريش
باب: لوگ قریش کے تابع ہیں اور خلیفہ قریش میں سے ہونا چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1195
1195 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، وَأَبِيهِ سَمُرَةَ بْنِ جُنَادَةَ السُّوَائِيّ قَالَ جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَكُونُ اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا فَقَالَ كَلِمَةً لَمْ أَسْمَعْهَا فَقَالَ أَبِي: إِنَّهُ قَالَ: كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”(میری امت میں) بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ نے کوئی ایسی ایک بات فرمائی جو میں نے نہیں سنی، بعد میں میرے والد نے بتایا کہ آپ نے یہ فرمایا کہ ”وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 93 كتاب الأحكام: 51 باب الاستخلاف»
وضاحت: راوي حدیث:… حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کو ابو عبداللہ اور ابو خالد السوائی بھی کہا جاتا ہے، سعید بن ابی وقاص کے بھانجے ہیں۔ کوفہ میں سکونت اختیار کی اور وہاں ایک مکان بنوا لیا تھا۔ سن ۷۳ ہجری کو وفات پائی۔ صحیحین کی متعدد احادیث کے راوی ہیں۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1195 in Urdu