اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
766. باب الرؤيا
باب: خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 1456
1456 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ وَالْحُلُمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفِثْ، حِينَ يَسْتَيْقِظ، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، وَيَتَعَوّذْ مِنْ شَرِّهَا، فَإِنَّهَا لاَ تَضُرُّهُ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آنسیدنا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، اور «الْحُلُمُ» (برا خواب جس میں گھبراہٹ ہو) شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اس لیے جب تم میں سے کوئی شخص کوئی ایسا خواب دیکھے جو برا ہو تو جاگتے ہی تین مرتبہ بائیں طرف تھو تھو کرے اور اس خواب کی برائی سے اللہ کی پناہ مانگے کہ اس طرح خواب کا اسے نقصان نہیں ہو گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرؤيا/حدیث: 1456]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 76 كتاب الطب: 39 باب النفث في الرقية»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1456 in Urdu