اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
769. باب رؤيا النبيّ ﷺ
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب کا بیان
حدیث نمبر: 1466
1466 صحيح فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُ فِي يَدَيّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا، فَأُوحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِي؛ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيُّ، وَالآخَرُ مُسَيْلِمَةُ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن دیکھے، مجھے انہیں دیکھ کر بڑا دکھ ہوا۔ پھر خواب ہی میں مجھ پر وحی کی گئی کہ میں ان میں پھونک مار دوں، چنانچہ میں نے ان میں پھونک ماری تو وہ اڑ گئے۔ میں نے اس کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جو میرے بعد نکلیں گے، ایک اسود عنسی تھا اور دوسرا مسیلمہ کذاب، جن دونوں کو اللہ تعالیٰ نے پھونک کی طرح ختم کر دیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرؤيا/حدیث: 1466]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 70 باب وفد بني حنيفة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1466 in Urdu