اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
861. باب تَرَاحُمِ المُؤْمِنينَ وَتَعَاطُفِهِمْ وَتَعَاضُدِهِمْ
باب: مومنوں کا آپس میں اتحاد اور ایک دوسرے کا مددگار ہونا
حدیث نمبر: 1670
1670 صحيح حَدِيثُ أَبِي مُوسى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ المُؤْمِنَ لِلْمُؤْمِنِ كَالبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا» وَشَبَّكَ أَصَابِعَهُ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو قوت پہنچاتا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 8 کتاب الصلاۃ: 88 باب تشبیک الأصابع في المسجد وغیرہ۔»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1670 in Urdu