🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. باب المذي
باب: مذی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
175 صحيح حديثُ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلاً مَذَّاءً فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ ابْنَ الأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ؛ فَقَالَ: فِيهِ الْوُضُوءُ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں ایسا آدمی تھا جس کو سیلانِ مذی کی شکایت تھی، مگر (اس کے بارے میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرتے ہوئے مجھے شرم آتی، تو میں نے سیدنا مقداد بن الاسود رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں وضو کرنا فرض ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 34 باب من لم ير الوضوء إلا من المخرجين»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ صحیح قول کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے دس سال پہلے پیدا ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں تربیت پائی۔ آپ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوالحسن اور ابو تراب مشہور ہے۔ بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ سوائے غزوئہ تبوک کے تمام غزوؤں میں شریک ہوئے۔ ہجرت والی رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر سوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ سے آپ کا نکاح ہوا۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ راشد بنے اور ساڑھے تین ماہ کم پانچ سال خلافت کے منصب پر فائز رہے۔ اور چالیس ہجری کو سترہ رمضان کی رات کو شہید ہوئے۔ آپ سے آپ کے صاحبزادے سیّدنا حسن، سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ اور محمد اور دیگر بعض صحابہ اور تابعین نے روایت کی ہے۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 175 in Urdu