🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
948. باب إذا تواجه المسلمان بسيفيهما
باب: جب دو مسلمان ایک دوسرے کے سامنے شمشیر بکف ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1834
1834 صحيح حديث أَبِي بَكْرَةَ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ لأَنْصُرَ هذَا الرَّجُلَ، فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرَةَ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ قُلْتُ: أَنْصُرُ هذَا الرَّجُلَ قَالَ: ارْجِعْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا، فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هذَا الْقَاتِلُ فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ قَالَ: إِنَّهُ كَانَ حَرِيصًا عَلَى قَتْلِ صَاحِبِهِ
احنف بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اس شخص (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی مدد کرنے کو چلا، راستے میں مجھ کو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ ملے، انہوں نے پوچھا: کہاں جاتے ہو؟ میں نے کہا: اس شخص (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کی مدد کرنے کو جاتا ہوں، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اپنے گھر کو لوٹ جاؤ، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جب دو مسلمان اپنی اپنی تلواریں لے کر بھڑ جائیں، تو قاتل اور مقتول دونوں دوزخی ہیں۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! قاتل تو خیر (ضرور دوزخی ہونا چاہیے) مقتول کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی اپنے ساتھی کو مار ڈالنے کی حرص رکھتا تھا۔ (موقع پاتا تو وہ اسے ضرور قتل کر دیتا اس لیے دل کے پختہ ارادے پر وہ دوزخی ہوا)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 1834]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 2 كتاب الإيمان: 22 باب المعاصي من أمر الجاهلية»
 
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 1834 in Urdu