🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
192. باب الرخصة في التخلف عن الجماعة بعذر
باب: کسی عذر کی وجہ سے جماعت کا معاف ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 385
385 صحيح حديث مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ زَعَمَ أَنَّهُ عَقَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا مِنْ دَلْوٍ كَانَ فِي دَارِهِمْ، ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ عِتْبَانَ حَدِيثَهُ السَّابِقَ
سیدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری طرح یاد ہیں اور آپ کا میرے گھر کے ڈول سے کلی کرنا بھی یاد ہے (جو آپ نے میرے منہ میں ڈالی تھی)، پھر انہوں نے سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے سابقہ حدیث روایت کی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 154 باب من لم ير ردّ السلام على الإمام واكتفى بتسليم الصلاة»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد یا ابو نعیم تھی جب کہ پہلے قول کو ترجیح دی جاتی ہے۔ مدینہ میں رہائش پذیر رہے۔ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے گھر کے کنوئیں سے میرے چہرے میں جو کلی کی تھی وہ مجھے کبھی نہیں بھولی۔ (بخاری ومسلم) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت پانچ سال کے تھے۔ اور ۹۳ سال کی عمر پا کر ۹۹ہجری میں وفات پائی۔ آپ کی اکثر روایات صحابہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہیں۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 385 in Urdu