اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
251. باب التحية والإمام يخطب
باب: خطبہ کے وقت تحیۃ المسجد پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 502
502 صحيح حديث جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ: أَصَلَّيْتَ قَالَ: لاَ، قَالَ: فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے، آپ نے اس سے پوچھا: ”کیا تم نے (تحیتہ المسجد کی) نماز پڑھ لی ہے؟“ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا: ”اٹھو اور دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد) پڑھ لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 33 باب من جاء والإمام يخطب صلى ركعتين خفيفتين»
وضاحت: حجتہ الہند سیّدنا شاہ ولی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نمازی ایسے حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو دو رکعت ہلکی خفیف پڑھ لے تاکہ سنت راتبہ اور ادب خطبہ ہر دو کی رعایت ہو سکے۔ اور اس مسئلہ کے بارے میں تمہارے شہر کے لوگ جو شور کرتے ہیں (روکتے ہیں) ان کے دھوکے میں نہ آنا کیونکہ اس مسئلہ کے حق میں حدیث صحیح وارد ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ: ج ۲ ص ۱۰۱)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 502 in Urdu