🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
283. باب في تقديم الزكاة ومنعها
باب: زکوٰۃ دینے اور نہ دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 569
569 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ، فَقِيلَ: مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَعَبَّاسُ بْن عَبْدِ الْمُطَّلِبِ؛ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يَنْقِمُ ابْنُ جَمِيلٍ إِلاَّ أَنَّهُ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللهُ وَرَسُولُهُ وَأَمَّا خَالِدٌ، فَإِنَّكُمْ تَظْلمُونَ خَالِدًا، قَدِ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ وَأَعْتُدَهُ فِي سَبِيلِ اللهِ؛ وَأَمَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَعَمُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهِيَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ وَمِثْلَهَا مَعَهَا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکاۃ وصول کرنے کا حکم دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ ابن جمیل، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے زکاۃ دینے سے انکار کر دیا ہے، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن جمیل یہ شکر نہیں کرتا کہ کل تک تو وہ فقیر تھا، پھر اللہ نے اپنے رسول کی دعا کی برکت سے اسے مالدار بنا دیا، باقی رہے خالد تو ان پر تم لوگ ظلم کرتے ہو، انہوں نے تو اپنی زرہیں اللہ تعالیٰ کے راستے میں وقف کر رکھی ہیں، اور عباس بن عبدالمطلب تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں، اور ان کی زکاۃ انہی پر صدقہ ہے اور اتنا ہی اور انہیں میری طرف سے دینا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 49 باب قول الله تعالى وفي الرقاب»

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 569 in Urdu