اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
284. باب زكاة الفطر على المسلمين من التمر والشعير
باب: مسلمانوں پر کھجور اور جو سے صدقہ فطر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 573
573 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه، قَالَ: كُنَّا نُعْطِيَهَا، فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، صَاعًا مِنْ طَعَامٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ فَلَمَّا جَاءَ مُعَاوِيَةُ وَجَاءَتِ السَّمْرَاءُ، قَالَ: أَرَى مُدًّا مِنْ هذَا يَعْدِلُ مُدَّيْنِ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صدقہ فطر ایک صاع گیہوں، یا ایک صاع کھجور، یا ایک صاع جو، یا ایک صاع زبیب (خشک انگور یا خشک انجیر) نکالتے تھے، پھر جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں آئے اور گیہوں کی آمدنی ہوئی تو کہنے لگے: میں سمجھتا ہوں اس کا ایک مد دوسرے اناج کے دو مد کے برابر ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 573]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 75 باب صاع من زبيب»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 573 in Urdu