اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
293. باب بيان أن اسم الصدقة يقع على كل نوع من المعروف
باب: ہر نیکی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 589
589 صحيح حديث أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَال: فَيَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيَأْمُرُ بِالْخَيْرِ أَوْ قَالَ: بِالْمَعْرُوفِ قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اگر کوئی چیز کسی کو (صدقہ کے لیے) میسر نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اس سے خود کو بھی فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اگر اس میں اس کی طاقت نہ ہو یا کہا کہ نہ کر سکے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کسی حاجت مند پریشان حال کی مدد کرے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ فرمایا کہ: ”پھر بھلائی کی طرف لوگوں کو رغبت دلائے یا کہا «بِالْمَعْرُوفِ» ”بھلائی“ کا کام کرے۔“ عرض کیا: اور اگر یہ بھی نہ کر سکے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر برائی سے رکا رہے کہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 33 باب كل معروف صدقة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 589 in Urdu