اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
351. باب قضاء الصيام عن الميت
باب: میت کی طرف سے روزے رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 705
705 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ، أَفأَقْضِيهِ عَنْهَا قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَدَيْنُ اللهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضى
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کے ذمے ایک مہینے کے روزے باقی رہ گئے ہیں، کیا میں ان کی طرف سے قضا رکھ سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اللہ تعالیٰ کا قرض اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ اسے ادا کر دیا جائے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 42 باب من مات وعليه صوم»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 705 in Urdu